Skip to main content

Sharechat Boost Post FAQ

1. پوسٹ بوسٹ ہو جانے کے بعد میرے پوسٹ پر Promoted ٹیگز کیوں دکھاتے ہیں۔

بوسٹ ایک ایسا ایڈ ہے جہاں آپ کے پوسٹ کو پہلے سے متعین ملاحظات کے لیے پروموٹ کیا جاتا ہے۔ چونکہ آپ نے ایڈ دیا ہے۔ اس لیے آپ کو دکھائی دے رہا ہے۔

2. کیا میوزک کے ساتھ پوسٹ بوسٹ کیا جا سکتا ہے؟

نہیں آپ میوزک لائبریری یا کسی دوسرے کاپی رائٹ میوزک کے ساتھ پوسٹ کو پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں۔

3. ایک وقت میں کتنے پوسٹس بوسٹ کیے جا سکتے ہیں؟

ایک وقت میں آپ بوسٹ فلو میں 1-5 پوسٹس منتخب کر سکتے ہیں۔

4. اگر ایک سے زیادہ پوسٹس منتخب کیے جائیں تو پوسٹ بوسٹ کیسے کیا جائے گا؟

اگر آپ ایک سے زیادہ پوسٹس کو منتخب کرتے ہیں، تو پیکج کے لحاظ سے ویوز کو بانٹ دیا جائے گا۔ اگر آپ 4 مختلف پوسٹس کا انتخاب کرتے ہیں اور '5000 ویوز کے لیے 99' کے پیکیج کا استعمال کرتے ہوئے بوسٹ کی درخواست دیتے ہیں تو براہ مہربانی نوٹ کریں کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ 4 پوسٹس میں سے ہر ایک کو 5000 ویوز ملیں گے۔ ان 4 پوسٹوں میں 5000 ویوز تقسیم کیے جائیں گے۔ ہماری طرف سے بتائے گئے ویوز یا کوئی اور نمبر صرف تخمینہ ہیں، جو بتائی گئی تعداد سے زیادہ یا کم ہو سکتے ہیں۔

5. بوسٹ پوسٹ فیچر میری پروفائل پر کیسے کام کرے گا؟

واضح رہے کہ شیئرچیٹ بوسٹ سے موصول ہونے والے اضافی ویوز پلیٹ فارم پر دوسرے پوسٹس کے ویوز کی باقاعدہ تقسیم کو متاثر نہیں کرتے ہیں۔

6. کیا پوسٹ بوسٹ کرنے کے بعد مجھے مائل اسٹون انعامات ملیں گے؟

شیئرچیٹ بوسٹ فیچر سے موصول ہونے والے اضافی ویوز مائل اسٹون پر مبنی انعامات پر لاگو نہیں ہوں گے۔

7. کیا تجارتی/برانڈڈ مواد والے پوسٹس کو فروغ دیا جا سکتا ہے؟

تجارتی/برانڈڈ مواد والے پوسٹس کو بوسٹ کیا جا سکتا ہے لیکن شیئرچیٹ ایڈورٹائزنگ پالیسی کی تعمیل کرنا ضروری ہے۔

8. جائزہ لینے کے دوران کن پوسٹس کو مسترد کر دیا جائے گا؟

ایسے کسی بھی پوست کو بوسٹ نہیں کیا جا سکتا ہے، جس میں لائبریری سے میوزک کا استعمال کیا گیا ہو یا شیئر چیٹ کے استعمال کی شرائط، ایڈورٹائزنگ پالیسی، کمیونٹی گائیڈلائنز یا کسی دوسرے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہو۔

9. کسی پوسٹ کو ریویو ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

پوسٹ کو ریویو اور بوسٹ ہونے میں 48 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

10. پے منٹ تقریباً کتنے وقت میں ہو جاتی ہے؟

پے منٹ کو ہم تک پہنچنے اور کامیابی کے بطور نشان زد ہونے میں 3-5 کاروباری دن لگ سکتے ہیں۔

11. اگر رقم اکاونٹ سے چلی جائے لیکن منزل تک نہ پہنچے تو کیا ہوگا؟

بعض اوقات پے منٹ آپ کے اکاؤنٹ سے کٹ جاتی ہے لیکن ہمارے اکاؤنٹ تک نہیں پہنچتی، جس سے پے منٹ کا سٹیٹس 'پے منٹ فیل ہو گئی' کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ ایسے حالات میں بینک 3-5 کاروباری دنوں میں آپ کے اکاؤنٹ میں پے منٹ واپس کر دے گا۔

12. جب پوسٹ بوسٹ ہو رہا ہو تو کیا رقم کی واپسی کی درخواست کی جا سکتی ہے؟

بوسٹ کی درخواست قبول ہونے اور 'بوسٹ رننگ' کے مرحلے میں رقم کی واپسی نہیں کی جا سکتی۔

13. رقم کی واپسی یعنی ریفنڈ کی درخواست کب کی جا سکتی ہے؟

اگر بوسٹ کی درخواست مسترد کر دی جاتی ہے تو ریفنڈ خود بخود شروع ہو جائے گا۔ درخواست مسترد ہونے کی تاریخ سے 5-7 کاروباری دنوں میں آپ کو اپنا ریفنڈ مل سکتا ہے۔